*یادِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمة*

*یادِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمة*
یہ منقبتِ پاک ، جسے عقیدت مندوں نے بیحد پسند کیا ... آپ بھی ملاحظہ فرمائیں ...
       ❣
تاروں میں چمکتا چاند ، اور ظلمت میں تنویر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
سورج کی طرح روشن ، سچائ کی اک تصویر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
دریاؤں کے جیسا تھا، چلنے کا ہنر اُن میں
کرپاٸ نہ قید ان کو ،  راہوں کی کوٸ زنجیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
جب تاجِ شریعت کی ، رحلت کی خبر آئ
ہر جاں پہ گری بجلی ، ہر دل کو لگا اک تیر
ایسے تھے ہمارے پیر
دم روکے ہوۓ دنیا ، سنتی تھی خطاب ان کا
تھم جاتا ہر اک منظر ، جب کرتے تھے وہ تقریر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
خاموشی بھی حضرت کی ، بھاری کٸ خطبوں پر
پتھر بھی پگھل جاٸیں ، تھی بات میں وہ تاثیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
خوشبو کے تلفظ پر ، ہو چاروں طرف خوشبو
وہ کہدیں زباں سے نور ، تو پھوٹ پڑے تنویر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
رہتے تھے بریلی میں ، پَر سب پہ تھی چشمِ فیض
تھا دستِ کرم ان کا ، اک سایۂِ عالمگیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
حق گوئ سے باطل پر ، تاعمر رہے غالب
ہرجنگ میں وہ جیتے ، بـے خنجر و بـےشمشیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
کردار سراپا عشق ، افکار سراپا علم
ہر رنگِ حیات انکا ، اعزاز  کی اک تفسیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
یوں پردۂ عالم پر ، وہ ذات چمکتی تھی
جیسے کہ سیاہی میں ، اک نور بھری تحریر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
وہ زینتِ بزم فـن  ،  اور مـرجـعِ اہلِ حــق
وہ شاہ تھےشاہوں کے،اور میروں کےتھے اک میر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
سرکار کی الفت کو ، سینوں میں کیا بیدار
بس ایک نظر ڈالی ، اور دل کی ہوئ تطہیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
کیا شانِ غِنا ان کو ، اللہ نے بخشی تھی
خاطر میں نہیں لاۓ ، وہ تخت و زر  و جاگیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
ہستی میں جمال حق ، ہر رُخ سے نمایاں تھا
سچوں کے لئے گلزار ، جھوٹوں پہ وہ آتش گیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
ہوجاٸیں مریض اچھے، اور بگڑے ہوۓ بن جاٸیں
ہر درد و الم میں تھی ، وہ چشم کرم اِکسیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
صحرا کو چمن کردیں، بنجر میں کِھلائیں پھول
مٹی بھی قدم چھولے تو اسکی بڑھے توقیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
گَر اُن سے محبت ہے ، تو ان کی اطاعت کر
سیرت پہ فریدی چل ، بس یوں ہی نہ کر تشہیر ...
ایسے تھے ہمارے پیر
                  ❣
    
از قلم۔۔۔۔   محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی انڈین
*مسقط عمان* ..
ٹاٸپنگ ۔۔۔
   ابوحنیفہ محمد منیر الاسلام خان رضوی مِدنا پوری پانسکواڑا مغربی بنگال *انڈیا